چلڈرن ہسپتال کا جدید طبی سہولیات سے آراستہ ان ڈور بلاک فعال

چلڈرن ہسپتال کا جدید طبی سہولیات سے آراستہ ان ڈور بلاک فعال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لا ہور (جنر ل ر پو رٹر )چلڈرن ہسپتال کا پونے چار ارب روپے سے تعمیر ہونیوالا جدید طبی سہولیات سے آراستہ ان ڈور بلاک فعال کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چھ سوبستروں پر مشتمل ان ڈور بلاک میں 16 جدید آپریشن تھیٹر 90 وینٹی لیٹرز پر مشتمل آئی سی یو بھی شامل ہے عمارت کو سنٹرل ایئر کنڈ یشنڈ اور سنٹرل ہیٹنگ سسٹم سے آراستہ کیا گیا ہے ،چلڈرن ہسپتال کے ان ڈور بلاک میں 75 پرائیوٹ کمروں پر مشتمل پرائیوٹ بلاک بھی موجود ہے۔چلڈرن ہسپتال کے ان ڈور بلاک میں ساڑھے تین سو سیٹوں پر مشتمل آڈیٹوریم بھی بنایا گیا ہے اور انڈور کے سامنے لواحقین کے بیٹھنے کیلئے پختہ شیڈ بھی بنائے گئے ہیں ہسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ ان ڈور بلاک فعال ہونیسے ننھے مریضوں کو علاج معالجہ کی جدید سہولتیں ملیں گی۔