میڈیکل کے طلباء طب میں جدید رجحانات کو اپنائیں،پروفیسر غیاث النبی طیب

میڈیکل کے طلباء طب میں جدید رجحانات کو اپنائیں،پروفیسر غیاث النبی طیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب نے کہا ہے کہ میڈیکل کے سٹوڈنٹس جدید رحجانات بالخصوص کلینیکل میدان میں سامنے آنے والی جدتوں کو اپنائیں تاکہ مریضوں کو علاج معالجہ کی بہتر سے بہتر سہولتیں حاصل ہو سکیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کو پیشہ وارانہ اعلی تعلیم کے حصول کو اپنی منزل بنا لینا چاہیے اور دنیا بھر میں طبی شعبے میں ہونے والی روزافزوں تبدیلیوں کو بھی پیش نظر رکھنا چاہیے ۔ طلباء میڈیکل کے شعبہ میں دکھی انسانیت کی خدمت کے فلسفے کو عملی جامہ پہنائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور جنرل ہسپتال کے نیورو آڈیٹوریم میں امیر الدین میڈیکل کالج کے تھرڈ ایئر کے طلباء کے اعزاز میں تقریب سے خطاب میں کیا۔

کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پروفیسر آغا شبیر علی ، پروفیسر محمد معین ، پروفیسر نذیر احمد اور پروفیسر نجم الحسنین سمیت دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے ۔ پروفیسر غیاث النبی طیب نے کہا کہ جو طلباء دوران تعلیم کتاب اور اساتذہ کا دامن نہیں چھوڑتے انہیں مستقبل میں آگے بڑھنے کے لئے کسی مزیدسہارے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈاکٹر طب کے میدان میں کسی سے پیچھے نہیں ۔ پی جی ایم آئی کے فارغ التحصیل معا لجین دنیا بھر میں اپنی صلاحیتیں منوا رہے ہیں ۔