محکمہ اوقافکے زیر اہتمام ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے تقریب
لاہور(خبر نگار خصوصی)محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے شعبہ مذہبی امورکے زیر اہتمام ماہِ ربیع الاوّل کی مناسبت سے تقریب انعقاد پذیر ہوئی ۔ جس میں ڈائریکٹرجنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اوقاف محمدشاہدلالی اور ندیم عباس بھنگو ڈائریکٹر فنانس اوقاف نے شرکت کی۔ تقریب میں حضور اکرم ﷺ کی ولاد ت باسعادت کے مبارک موقع کی مناسبت سے 14پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں اوقاف پنجا ب کی آفیسران/اہلکاران سمیت الحاج حبیب اللہ بھٹی کوآرڈنیٹر اتحاد بین المسلمین کمیٹی ، محمد آصف اعجاز اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور دیگر نے شرکت کی۔ مفتی محمداسحاق ساقی الازہر ی نے تقریب کے اختتام پر ملک وقوم کی بھلائی کے لیے دعا خیر فرمائی ۔