انٹر نیشنل محفل حسن قرات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس

انٹر نیشنل محفل حسن قرات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی) تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور میں وفاقی وزارت مذہبی امور پاکستان کے سیکرٹری عامر سہیل کی زیر صدارت بادشاہی مسجد لاہو رمیں بسلسلہ پروگرامات ماہ مبارک ربیع الاول میں انٹر نیشنل محفل حسن قرات کے انتظامات کے سلسلہ میں اجلاس ہوا ،جس میں سیکرٹری اوقاف نوازش علی ، ڈی جی مذہبی امور ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری ،مولانا سید عبد الخبیر آزاد خطیب بادشاہی مسجد لاہور ،ڈاکٹر ندیم حسن گیلانی ،قاری سید صداقت علی،کمشنر اور ڈی سی او لاہور کے نمائندوں سمیت پویس کے افسران ، سپیشل برانچ انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں ،پی ایچ اے اور لاہور پارگنگ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ،اجلاس میں انٹر نیشنل محفل حسن قرات جو کہ گیارہ ربیع الاول کو ہوگی اس کے انتظامات کاجائزہ لیا گیا، اور پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی، یاد رہے کہ بسلسلہ ماہ مبارک ربیع الاول ’’انٹر نیشنل محفل حسن قرات ،،بادشاہی مسجد لاہور میں وفاقی وزارت مذہبی امور پاکستان کے زیر اہتمام اور محکمہ اوقاف پنجاب کے تعاون سے ہو رہی ہے ، جس میں بیرون ممالک سعودی عرب ،مصر، ملائیشیا ،انڈو نیشیا، ترکی ، ایران، بنگلہ دیش سے عالمی شہرت یافتہ معروف اور جید قراء کرام کے علاوہ پاکستان کے معروف قراء بھی شرکت کریں گے ۔