دوست ملک چین پاکستان کی ترقی چاہتا ہے،میاں عرفان دولتانہ

دوست ملک چین پاکستان کی ترقی چاہتا ہے،میاں عرفان دولتانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اور پاکستان کے عوام کی ترقی چاہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ چین نے پاکستان کیلئے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا پیکیج دیا ہے ۔چین کی دوستی پاکستان اورپاکستان کے عوام کے ساتھ ہے،چین کو اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ پاکستان میں کس کی حکومت ہے ۔ہر گزرتے لمحے پاکستان اور چین کے معاشی و تجارتی تعلقات نیا رخ اختیار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں نے پاکستان کی تاریخ کا دھارا موڑ دیا ہے ۔وزیراعظم محمد نواز شریف نے2013ء میں جب اقتدار سنبھالا تو پاکستان کو تین بڑے چیلنجز دہشت گردی،توانائی بحران اورکمزور معیشت کا سامنا تھا ۔محمدنوازشریف نے ملک کا تیسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد 6جولائی 2013ء کو چین کا دورہ کیا اور اس دورے کے دوران دونوں ممالک کی قیادت نے چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تصور کو آگے بڑھایا۔دونوں ممالک کی قیادت اور حکام کی انتھک کاوشوں کی بدولت آج ہمیں یہ تاریخی لمحہ میسر آیا ہے کہ پاکستان میں چین کے 46ارب ڈالر کی تاریخی سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے ۔ان میں سے 33ارب ڈالر توانائی کے منصوبوں پر صرف کیے جائیں گے