ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کاررواں آزاد کشمیر اور پشاور روانہ

ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کاررواں آزاد کشمیر اور پشاور روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی) عوامی تحریک یوتھ ونگ کا ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کارواں لاہور سے آزاد کشمیر و پشاور کیلئے روانہ ہو گیا ۔ ضرب امن سائیکل کارواں گوجرانوالہ ،گجرات ،راولپنڈی ،اسلام آباد اور آزاد کشمیر سے ہوتا ہوا 16 دسمبر کو پشاور آرمی پبلک سکول پہنچے گا۔مرکزی سیکرٹریٹ لاہور سے عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے ضرب امن سائیکل کاروان کو روانہ کیا۔
اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک ،تحریک منہاج القرآن کے رہنما جی ایم ملک،صدر عوامی تحریک یوتھ ونگ ،مظہر علوی ،ساجد بھٹی ،طیب ضیاء ،حافظ وقار ، حاجی فرخ ،چودھری افضل گجر ،حافظ غلام فرید بھی موجود تھے۔سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور نے امن کارروان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بچانے کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،سیاسی کلچر کو بدلنے کیلئے انتخابی کلچر کو بدلنا انتہائی ضروری ہے ۔عوامی تحریک کے نوجوان قوم کو فکری و نظریاتی غلامی سے نکالنے کیلئے شہر شہر امن ،محبت اور یکجہتی کا پیغام دے رہے ہیں ۔ضرب امن کارروان میں شامل نوجوان ملک و قوم کا درد رکھتے ہیں۔عوامی تحریک کے نوجوانوں کا یہ درد ملک کے ہر نوجوان کے سینے میں منتقل کرنا ہو گا تا کہ پاکستان کی خوشحالی،عزت اور وقار بحال ہو سکے ۔ ۔