ملک کی تیز رفتار ترقی دیکھ کر دشمن بوکھلا گئے ہیں،پیر اشرفرسول
فیروزوالہ(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رہنمااور رکن پنجاب اسمبلی پیر اشرف رسول نے کہا کہ پاکستان کی تیز ی سے ترقی او ر خوشحالی دیکھ کر ملکی و غیر ملکی دشمن بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں۔ بھارت اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے سرحدوں اور سمندروں حدود کی خلاف ورزی کرنے پر اتر آیا ہے۔ پاکستان کے غیور عوام ان کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔ پاکستان پر حملہ کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ پیر اشرف رسول نے کہا کہ سی پیک منصوبہ بھارت اور ملک دشمنوں کو پاگل بنا دیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی منفی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ پوری قوم فوج اور حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ ہے۔