ملک میں خوشحالی پیپلز پارٹی ہی لائے گی،عابد حسین صدیقی
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں خوشحالی پیپلز پارٹی ہی لائے گی۔ آئندہ انتخابات میں عوام مسلم لیگ ن کو مسترد کر دیں گے۔
ن لیگ کی حکومت نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں پہنچایا۔یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں احتساب کا عمل ضروری ہے اور پیپلز پارٹی جمہوریت کے ذریعے احتساب پر یقین رکھتی ہے حکومت کو پیپلز پارٹی 4 مطالبات پورے کرنے ہوں گے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو ملک میں جمہوریت کی بقا اور استحکام کی خاطر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ سیاسی بحران میں سب سے زیادہ اہم کردار پیپلزپارٹی نے اد ا کیا ہے مسلم لیگ ن اپنی غلطیوں پر قوم سے معافی مانگے اور آئندہ جمہوری حکومت کو جمہوری انداز میں ہی چلایا جائے، ون فیملی شو چلانے کی بجائے ن لیگ اپنے کارکنوں کو عزت دے اور ان کو پارٹی معاملات میں اہمیت دی جائے، شریف برادران کی من مانیوں کی وجہ سے ان کی جماعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ، نوازشریف ساڑھے تین سالوں میں عوام کو کچھ نہیں دے سکے۔