قوم نے حکمرانوں سے جان چھڑانے کا فیصلہ کر لیا،میاں ایوب

قوم نے حکمرانوں سے جان چھڑانے کا فیصلہ کر لیا،میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ قوم نے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک کے کرپٹ حکمرانوں سے جان چھڑانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور اب قوم چاہتی ہے کہ بلاول کی قیادت میں پنجاب کے عوام تبدیلی لانا چاہتے ہیں اور پانامہ زدہ حکمرانوں سے جان چھڑانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پانامہ لیکس کا حکمرانوں سے حساب لیکر ہی رہیں گے حکمرانوں کا بچنا ناممکن ہے قوم ان سے سے لوٹی گئی ایک ایک پائی کا حساب لے گی ۔