مون مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن
لاہور( جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے سپیشل اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ نے مون مارکیٹ اقبال ٹاؤن پر غیر قانونی طور پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈ نے کارروائی کر تے ہوئے مون مارکیٹ اقبال سے غیر قا نونی طور پر قائم تجاوزات کو ختم کروا کر2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔