خواجہ عمران نذیر کاڈسٹرکٹ نیوٹریشن ایڈر یسنگ کمیٹیوں کو متحرک کرنے کا حکم

خواجہ عمران نذیر کاڈسٹرکٹ نیوٹریشن ایڈر یسنگ کمیٹیوں کو متحرک کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ بچوں اور حاملہ خواتین میں غذائیت کی کمی کے مسائل حل کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ نیوٹریشن ایڈر یسنگ کمیٹیوں کو متحرک کیا جائے اور اس حوالے سے مرتب کردہ سٹرٹیجی پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے یہ بات ایک مقامی ہوٹل میں لاہو ر ڈویثرن کے اضلاع کی ڈسٹرکٹ نیوٹریشن ایڈر یسنگ کمیٹیوں کے ارکان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس تقریب کا مقصد ضلعی کمیٹیوں کے ارکان کو آگاہی فراہم کرنا اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے تبادلہ خیال کرنا تھا۔ اس کا اہتمام یونیسف (UNICEF) نے کیا تھا ۔ سیمینار میں ممبر ہیلتھ پی اینڈ ڈی ڈاکٹر شبانہ حیدر ، سوشل ویلفےئر Jمحکمہ خوراک ، تعلیم ، زراعت ، فشریز ، لائیو سٹاک اور محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے افسران ، یونیسف ، عالمی ادارہ صحت اور دیگر انٹر نیشنل ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے ارکان اور ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ز نے شرکت کی۔خواجہ عمران نذیر نے مزید کہا کہ غذائیت کی کمی کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے ضلع کی سطح پر اقدامات اور فیصلوں پر عملدرآمد ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کمیٹیوں کا رول انتہائی اہم ہے ۔ وزیر صحت نے ہدایت کی کہ ضلعی کمیٹیوں کو متحرک کرنے کے لئے DCO صاحبان ہر ماہ باقاعدگی سے اجلاس منعقد کریں جس کی صدارت بھی خود کریں تاکہ اقدامات پر موثر عمل کرایا جا سکے ۔ قبل ازیں یونیسف کے پروانشل کوارڈینٹر ڈاکٹر طاہر منظور نے ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کمیٹیوں کے کردار اور بچوں و خواتین میں غذائیت کے حوالے سے صحت کے مسائل پر بریفنگ دی۔
ف