پاسکو ٹینڈرفراڈ کیس میں بے گناہ ثابت ہونے پر 6 افراد کا کیس ختم کردیاگیا
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے پاسکو ٹینڈرفراڈ کیس میں بے گناہ ثابت ہونے پر سابق چیئرمین پاسکوبریگیڈیرریٹائرڈ پرویز اختر ممبر کرنل شجاع تارڑ، کرنل محمد یونس،جنرل منیجرپاسکو مقصود احمد سمیت 6 افراد کا کیس ختم کردیا۔احتساب عدالت میں نیب پنجاب نے رپورٹ پیش کی کہ انہوں نے پاسکو میں کالے چنوں کی خرید وفروخت کے لئے جاری ٹینڈروں میں بے ضابطگیاں پائی جانے کے الزام میں سابق چیرمین پاسکو بریگیڈیرریٹائرڈ پرویز اختر، ممبر کرنل شجاع تارڑ، کرنل ریٹائرڈ محمد یونس، جنرل منیجر پاسکو صفدر ضیا، مقصود احمد اسٹنٹ جنرل منیجر عبدالستار۔محمد اسحاق ممبر پاسکو کے خلاف انکوائر ی کی جس میں تمام افراد بے گناہ پائے گے ہیں انکوائری روک دی گئی ہے، استدعا ہے کہ کیس کو ختم کردیا جائے عدالت نے تفتیشی آفیسر کے بیان اور پراسکیوٹر کے دلائل کے بعد کیس کو فارغ کردیاہے جبکہ احتساب عدالت کے جج امیتازحْسین نے عثمان سٹاک ایکسچنج بروکر لمیٹیڈ کیس میں محمد عثمان کے رقم جمع کرانے پر کیس کو ختم کردیا، اس کیس میں دیگر ملزمان پہلے ہی رقم جمع کراچکے ہیں۔