ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی آفاق لیڈرزکلب کے رحمت اللعالمین ؐ ادبی ایوارڈ" کے نتائج

ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی آفاق لیڈرزکلب کے رحمت اللعالمین ؐ ادبی ایوارڈ" ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی آفاق لیڈرزکلب پاکستان کی جانب سے منعقد کیے جانے والے دوسرے رحمت اللعالمین ؐ ادبی ایوارڈ" 2016کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں دنیا بھر سے اہل قلم نے بھرپور شرکت کی اور اپنی تحریریں ارسال کیں۔ منصفین کے فیصلے کی روشنی میں بچوں کے لیے سیرت کہانی اور نعت کے بہترین اہل قلم بالترتیب حافظ حمزہ شہزادا۔خانیوال اورانیس انصاری ۔جھنگ (اول) پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔ جبکہ ڈاکٹر عمران مشتاق ۔برطانیہ اور ضیاالحسن ضیاء۔کراچی( دوم) پوزیشن زاہدہ عروج تاج ۔بہاولپوراور افق دہلوی۔لاہور( سوم) پوزیشن کے حقدار قرار پائے ۔جنھیں کیش انعامات بالترتیب پچیس ہزار ، بیس ہزار اورپندرہ ہزار کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔جبکہ دیگرحسن کارکردگی دکھانے والے لکھاریوں کے لیے پانچ پانچ ہزار روپے کے خصوصی انعامات کا اعلان کیا گیاہے۔
۔انعام یافتگان کو انکی انعامی رقم، شیلڈزاور سرٹیفکیٹس آفاق کے آفس میں منعقدہ شاندار تقریب میں بہت جلد پیش کیے جائیں گے۔ مزید برآں ادبی ایوارڈ میں حصہ لینے والے تمام اہل قلم کو"سند شرکت"پیش کی جائے گی۔ تیسرے رحمت اللعالمین ؐ ادبی ایوارڈ2017کے انعقاد کا اعلان پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے بھرپور انداز میں کیا جائے گا۔ تاکہ دنیا بھر کے اہل قلم کی زیادہ سے زیادہ شرکت ممکن ہوسکے۔