اخوت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ’’ قابل قدر قیادت‘‘ کے موضوع پر سیمینار

اخوت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ’’ قابل قدر قیادت‘‘ کے موضوع پر سیمینار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں اخوت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یو ای ٹی مین آڈیٹوریم کمپلیکس میں ’’ قابل قدر قیادت‘‘ کے موضوع پر سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی چیئر مین و بانی اخوت فاؤنڈیشن و وائس چیئرمین پنجاب ایجوکیشن انڈ و ومنٹ فنڈز ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ دوراندیش قیادت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ لوگوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے رہنما کا ضروریات اور توقعات کا پورا کرنا نہایت ضروری ہے۔اس کے علاوہ لیڈر ہمیشہ لوگوں کی زندگی نکھارنے اور معاشرتی نظام کو مستحکم کرنے کے لیے راہنما اصول مہیا کرتا ہے یہ اصول سائنسی اصولوں اور مشاہدات کے ذریعے حاصل کیے جا سکتے ہیں اور بہتر راہ حاصل کرنے کے لیے حکمت عملی بنائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو قومیں زندگیوں میں بہتر تبدیلی لانا چاہتی ہیں وہی پر عزم اور مصمم ارادے سے ترقی کی راہ پر گامزن ہوتی ہیں۔
طلبا و طالبات سے ضرورت مند افراد کے لیے امداد دینے کی اپیل کی تاکہ ان کی بنیادی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے تجربات کے حوالے سے حاضرین کو آگاہ کیا تاکہ مدد کے جذبے کو تقویت دی جا سکے۔ وائس چانسلر یو ای ٹی لاہورپروفیسر ڈاکٹرفضل احمد خالد نے کہا کہ قابل قدر قیادت کی تعمیر کے سلسلے میں چند ضروری صفات اور محرکات اہم کردار ادا کرتے ہیں جن پر قوم کے روشن مستقبل کے لیے ان پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ آئندہ بھی جامع میں اس قسم کے سماجی و معاشی پروگرام منعقد ہوتے رہیں گے تاکہ نوجوان نسل میں اپنا حصہ ڈالنے کی ترغیب دلائی جا سکے۔ سیمینار کے اختتام پر وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر فضل احمد خالد کی طرف سے چیئرمین اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب ، ڈائریکٹر اخوت انسٹیٹوٹ آف سوشل انٹرپرائزاینڈ مینجمنٹ سید حسین حیدر اور ڈائریکٹر امور طلبایو ای ٹی پروفیسرڈاکٹر آصف علی قیصر کو یادگاری شیلڈز سے نوازاگیا۔ سیمینار میں ڈین ، اساتذہ اور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت ک