ہوشمند قومیں اور حکومتیں مستقبل کی منصوبہ بندی کرتی رہتی ہیں،مقررین شوریٰ ہمدرد
لاہور(جنرل رپورٹر) ہوشمند قومیں اور حکومتیں اپنے آج سے مطمئن نہیں ہوتیں بلکہ مستقبل کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے حالات و واقعات سے نبرد آزما ہونے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل رہتی ہیں،امریکا کے حالیہ انتخابات اور اس کے نتائج کو سامنے رکھتے ہوئے جہاں دیگر ممالک نے اپنی پالیسیوں کو از سر نو ترتیب دینا شروع کر دیا ہے بالکل اسی طرح پاکستانی اہل اختیار کو بھی غور و فکر کی ضرورت ہے ، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ’’امریکہ کے انتخابی نتائج۔ دنیا پر ممکنہ اثرات، پاکستان میں فعال اور موثر وزارت خارجہ کی ضرورت‘‘ کے موضوع پر شوریٰ ہمدرد کے اجلاس سے مقررین نے کیا۔ اجلاس میں سابق سفارتکار جاوید حسین، ڈاکٹر رفیق احمد، ابصار عبدالعلی، سعدیہ راشد، انجینئر جاوید یونس اوپل، قیوم نظامی، مہناز رفیع، تاثیر مصطفی،پروفیسر نصیر اے چوہدری، خالدہ جمیل چوہدری، رانا امیر احمد خان، شعیب مرزا، افتخار مجاز، عظمت الرحمٰن ، ڈاکٹر ایس اے عزیز بخاری، حکیم عبدالقیوم، فاطمہ قمر، حکیم سلیم اختر، مقصود چغتائی اور دیگر شامل تھے۔