انٹرالائیڈ سکولز کمپیٹشن کی تقریب تقسیم انعامات ، پوزیشن ہولڈر زکو میڈل دئیے گئے
لاہور(پ ر)پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں انٹرالائیڈ سکولز کمپیٹیشن کی تقریب تقسیم انعامات کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ قومی سطح پر تلاوت قرآن ، نعت ، تقریری و ملی نغموں کے مقابلوں کامیابی حاصل کرنیوالے بچوں کو لاکھوں کے انعامات دےئے گئے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی چےئرمین پنجاب گروپ آف کالجز میاں عامر محمود تھے ۔ ملک بھر سے طلباء نے ان مقابلوں میں شرکت کی ، اس موقع پر مہمان خصوصی نے نمایاں پوزیشنز حاصل کرنیوالے ۲۴ طلبا کو ۶ لاکھ روپے سے زائد کے انعامات دےئے ۔ اردو اور انگریزی کے تقریری مقابلے میں ۱۲ سال سے کم عمر بچوں کے لیے موضوع‘‘ میری پہچان میرا پاکستان ’’ جبکہ ۱۶ سال سے کم عمر بچوں کے لیے تقریر کا موضوع‘‘ پاکستان نہ ہوتا تو میں کیا ہوتا ’’ تھا مہمان خصوصی میاں عامر محمود نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ کامیابی اعلی صلاحیت دکھانے والے بچوں کے قدم چومتی ہے ۔
۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب ہونے والے بچے ، ان کے اساتذہ اور والدین مبارکباد کے مستحق ہیں، الائیڈ سکول نصابی سرگرمیوں کے ساتھ بچوں کی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے محتلف تقریبات کا انعقاد بھی کرتا رہتا ہے ،انھوں نے کہا کہ والدین و اساتذہ بچوں کی تربیت کا کام محنت اور لگن سے جاری رکھیں ، یہی بچے ملک کا مستقبل ہیں اور اگریہ اسی طرح محنت کرتے رہے تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان بھی ترقی یافتہ قوموں کی صف میں کھٹرا ہو گا۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز پروفیسر سہیل افضل ، پراجیکٹ ڈائریکٹر الائیڈ سکولز ڈاکٹر شاہد محمود ، اساتذہ ، والدین ، طلبا اور محتلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔