پیپلزپارٹی کسانوں ،محنت کشوں اور مظلوموں کی جماعت ہے،میاں اسلم ارائیں

پیپلزپارٹی کسانوں ،محنت کشوں اور مظلوموں کی جماعت ہے،میاں اسلم ارائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ایگزیکٹو ممبرمیاں اسلم ارائیں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کسانوں ،محنت کشوں اور مظلوموں کی جماعت ہے اقتدار کی خاطر عوام کو دھوکہ دینے والوں کی سستی روٹی سکیم ،غریبوں کے بچوں کا دانش سکول اور محنت کشوں کا آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کا خواب چکنا چورپی پی پی کے ایجنڈے کو اپنی انتخابی مہم کا حصہ بنانے والے مت بھولیں عوام پاکستان پیپلز پارٹی پر بھر پور اعتماد کرتی ہے اور قیادت کے ساتھ اپنا ازلی رشتہ قائم رکھتی ہے وہ ان خیالات کا اظہار 49ویں یوم تاسیس کے اختتامی روز بلاول ہاؤس بحریہ ٹاؤن شرکت کے لیے اپنے قافلے سے کررہے تھے مانگا منڈی سے ڈاکٹر قیصر رائیو نڈ سے رانا محمد اقبال ،پاجیاں سے رانا نعیم اختر ،جوہر ٹاؤن ، ٹھوکر نیازبیگ ،شاہ پور کانجرہ ،شامکی بھٹیاں سے بہت بڑے قافلے کی قیادت میاں متین اسلم ارائیں کررہے تھے ۔
راستہ میں بلاول بھٹو زندہ باد ،بی بی زندہ ہے بھٹو زندہ باد کے نعروں پوسٹروں بینروں کے ساتھ بلاول ہاؤس کی طرف بڑھ رہے تھے واضع رہے کہ بلاول ہاؤس داخلے میں خواتین اور عمر رسیدہ افراد کو سخت مشکل درپیش آنے کے باوجود بھی کارکنان ہمت نہیں ہار ے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے متوالے بلاول بھٹو کی صورت دیکھ کررہے اور پنڈال میں جیالوں کا رقص اور نعروں نے پنجاب میں پیپلزپارٹی کو زندہ کردیا ہے