حضرت میاں میر قادر ی ؒ کے سالانہ عرس کی 2روزہ تقریبات شروع

حضرت میاں میر قادر ی ؒ کے سالانہ عرس کی 2روزہ تقریبات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)حضرت میاں میر قادر ی ؒ کے 393ویں سالانہ عرس کی 2روزہ تقریبات شروع ہوگئیں۔سجادہ نشین درگاہ حضرت میاں میرؒ پیر سید انوار الحسن گیلانی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے عرس کے موقع پر پیر سید عمیر الحسن گیلانی ، پیر سید رضا گیلانی ،پیر سید نوید الحسن گیلانی اور دانیال ملک کے ہمراہ مزار مبارک پر چادر چڑھائی اور ملک کی سلامتی اور ترقی کیلئے دعا کی ۔اس موقع پر ملک بھر سے آئے ہزاروں عقیدت مند اور زائر ین بھی موجود تھے۔



جبکہ عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔