لاہور بارسمیت ڈسٹرکٹ اور تحصیل بار ایسوسی ایشنز میں کمپیوٹر کلینکس قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور بارسمیت ڈسٹرکٹ اور تحصیل بار ایسوسی ایشنز میں کمپیوٹر کلینکس قائم ...

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور بار ایسوسی ایشن سمیت پنجاب بھرکی ڈسٹرکٹ اور تحصیل بار ایسوسی ایشنز میں کمپیوٹر کلینکس قائم کرنے کا فیصلہ ، اس ضمن میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے مراسلہ جاری کر دیاگیاہے۔پنجاب کے36اضلاع کی ڈسٹرکٹ اور تحصیل بار ایسوسی ایشنز میں 556کمپیوٹرز ، میزیں اور دیگر دفتری سامان مہیا کیا جائے گا، بار ایسوسی ایشنز میں کمپیوٹر کلینکس کے قیام کا مقصد وکلاء کو بار رومز میں سہولیات فراہم کرنا ہے جہاں وکلاء اپنے کیسز کی تیاری کے علاوہ ملکی اور بین الاقوامی قوانین سے آن لائن استفادہ کر سکیں گے، کمپیوٹر کلینکس کے قیام کے وقت لاہور ہائیکورٹ ،کمپیوٹرز، کمپیوٹر ٹیبل، انٹرنیٹ اور دیگر دفتری سامان مہیا کرے گی، اس سلسلے میں رجسٹرار ہائیکورٹ نے چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کوبھی مراسلہ جاری کر دیا ہے، وکلاء نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز میں وکلاء کو کمپیوٹرز کی سہولت فراہم کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے وکلاء کو بار رومز میں ہی کیسز کی تیاری میں مدد ملے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -