کروڈ آئل 47 ڈالر فی بیرل، ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
لاہور(کامرس رپورٹر)تاجر رہنماء اورانجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کے ریٹ بڑھانے پر سخت احتجاجی بیان میں کہا کہ پوری دنیا میں کروڈ آئل 51 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 47 ڈالر فی بیرل پر آیا ہوا ہے جبکہ اس کے باوجود ہمارے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔حکومت اپنے شاہی اخراجات کم کرنے کی بجائے آئے روز کسی نہ کسی چیز پر ان ڈائریکٹ ٹیکسز کی بھر مار کرتے رہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے وو ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ کر کے نہ صرف تاجر برادری کیلئے مسائل کھڑے کئے بلکہ بینکنگ سیکٹر کی تباہی کا ذریعہ بھی بنی ۔ انہوں نے کہاکہ تاجر برادری حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کیا جائے۔پراپرٹی ٹیکس پر نئے ٹیکس کو ختم کیا جائے تاکہ لوگ خرید و فروخت کر سکیں ۔ پٹرولیم مصنوعات کے اضافی شدہ ریٹ واپس لئے جائیں تاکہ انڈسٹری اور کاروباری افراد کو ریلیف مل سکے۔