پلاٹ پر قبضہ کیلئے بیٹے سے دستخط کروالئے، بوڑھا باپ عدالت پہنچ گیا

پلاٹ پر قبضہ کیلئے بیٹے سے دستخط کروالئے، بوڑھا باپ عدالت پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)رائے ونڈ میں4 مرلے کے پلاٹ پر قبضے کی خاطر جواب بیٹے امانت مسیح کو محبوس کرکے سادہ کاغذات پر دستخط کرالئے، 90سالہ بوڑھا باپ روتے ہوئے انصاف کے لئے سیشن عدالت پہنچ گیا،فاضل جج نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بوسال کی عدالت میں رائے ونڈ کا رہائشی معمر شخص پیارا مسیح کو عدالت میں پیش کیا گیا ،پیارا مسیح ڈنڈے کے سہارے سے عدالت میں داخل ہوا اور اس نے رونا شروع کردیا عدالت کو اس نے اپنے وکیل کی وساطت سے موقف اختیار کیا کہ اس کا گاؤں میں 4مرلے کا پلاٹ ہے جس پر قبضہ کرنے کے لئے 4 افراد اشرف، صدیق، شفیق پرویز نے کوشش کی تواس نے انہیں روکا تو مذکورہ افراد نے اس کے بیٹے امانت مسیح کو اغوا کرلیا اوراپنی حویلی میں لے جا کراسے محبوس کردیا ،اسے تشدد کا نشانہ بنایا،یہاں اس کو زنجیر پہنا کر رکھا گیا اس کو علم ہوا اس نے رابط کیا تو اس کے بیٹے کو مارنے کی دھمکیاں دی بعد میں اس سے سادہ کاغذ پر دستخط کراکر اس کے پلاٹ پر قبضہ کرلیا، اس نے تھانے میں پرچے کی کوشش کی لیکن اس کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔


عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کا پلاٹ واپس دلوانے کا حکم دیا جائے عدالت نے پیارا مسیح کے بیان اور وکیل قاضی سلمان کے دلائل پر اپنا فیصلہ آج 8نومبر تک تک محفوظ کرلیاہے۔