حبیب بنک کو کریڈیٹ کارڈ نادہندہ خاتون کے اکاؤنٹ سے کٹوتی نہ کرنے کا حکم

حبیب بنک کو کریڈیٹ کارڈ نادہندہ خاتون کے اکاؤنٹ سے کٹوتی نہ کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار )بینکنگ عدالت نے حبیب بنک کو کریڈیٹ کارڈ نادہندہ خاتون کے اکاؤنٹ سے سالانہ کٹوتی کرنے سے روکتے ہوئے 27جنوری کو جواب طلب کر لیا ہے۔بینکنگ عدالت کے جج نے فضیلت پرویز کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار خاتون کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ زینت پرویز کا حبیب بینک میں تنخواہ کے لئے اکاؤنٹ موجود ہے اور بنک کی طرف سے اسے کریڈیٹ کارڈ کی سہولت حاصل کرنے کی پیش کش کی گئی جس پر خاتون نے کریڈیٹ کارڈ بنوا لیا ، انہوں نے عدالت کو مزید بتایا کہ خاتون کریڈیٹ کارڈ کا بل مسلسل ادا کرتی رہی ہے لیکن بینک نے اس کا کریڈیٹ کارڈ 2010ء سے بلاک کر رکھا ہے اور سالانہ 4 ہزار روپے اس کے اکاؤنٹ سے کٹوتی کی جا رہی ہے،
خاتون نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حبیب بنک ابھی تک اس کے اکاؤنٹ سے 24ہزار روپے کٹوتی کر چکا ہے ،بینک کو درخواست گزار کے تنخواہ کے اکاؤنٹ سے سالانہ کٹوتی کرنے سے روکا جائے اور کریڈیٹ کارڈ کینسل کیا جائے، انہوں نے مزید استدعا کی کہ بنک انتظامیہ کو درخواست گزار کے حق میں ڈگری اور این او سی جاری کرنے کا بھی حکم دیا جائے جس پر عدالت نے مذکورہ بالا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔