زیورات کی نیلامی کے خلاف درخواست پر نیشنل بینک کو نوٹس جاری

زیورات کی نیلامی کے خلاف درخواست پر نیشنل بینک کو نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار )بینکنگ عدالت نے قرض کے عوض جمع کروائے گئے زیورات کی نیلامی کے خلاف درخواست پر نیشنل بینک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16دسمبر کو جواب طلب کر لیاہے۔بینکنگ عدالت کے جج ذوالفقار لون نے زینت بی بی کی درخواست پر سماعت کی جس میں اس کے 14لاکھ مالیت کے زیورات کی نیلامی کے اقدام کو چیلنج کیا گیا، خاتون کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ زینت بی بی نے گھریلو ضرورت پر جون 2013ء میں 14لاکھ مالیت کے زیورات رہن رکھوا کر نیشنل بینک سے 12لاکھ 44ہزار روپے کا قرض حاصل کیا، انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ خاتون قرض کی اقساط جمع کروا رہی ہے ۔

لیکن بینک انتظامیہ اس کے زیورات نیلام کرنے جا رہی ہے ،نیشنل بینک کو زینت بی بی کے 14لاکھ روپے مالیت کے زیورات نیلام کرنے سے روکا جائے اور اس کے حق میں ڈگری جاری کی جائے، عدالت نے نیشنل بینک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16دسمبر کو جواب طلب کرلیاہے۔