الکتاب برٹش سکول‘ بٹ چوک‘ تاجپورہ سکیم کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

الکتاب برٹش سکول‘ بٹ چوک‘ تاجپورہ سکیم کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے خبر نگار سے)الکتاب برٹش سکول‘ بٹ چوک‘ تاجپورہ سکیم‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ گلبرگ ہائی سکول‘ لاہور کینٹ‘مسلم پبلک فاؤنڈیشن سکول‘ گلبرگIII‘ لاہور‘گورنمنٹ جونےئر ماڈل ہائی سکول‘ ماڈل ٹاؤن‘لاہور‘مدنی آنرز ہائی سکول‘ مدنی کالونی‘ مغلپورہ‘لاہور‘عامر پبلک سکول‘ مدنی کالونی‘ مغلپورہ‘لاہور‘گریس فاؤنڈیشن سکول ونڈالہ دیال شاہ‘ دوبئی چوک‘ شاہدرہ‘لاہور‘گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ ونڈالہ دیال شاہ‘ شاہدرہ‘لاہور گیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد868تھی۔