جشن عید میلاد النبیؐ کی تقریبات کے سلسلے میں انعامی مقابلہ حسن قرآت آج ہوگا

Dec 08, 2016

لاہور(اپنے خبر نگار سے)نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبیؐ کی تقریبات کے سلسلے میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان،شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں آج جمعرات 8دسمبر کو ساڑھے دس بجے صبح سکولوں اور مدرسوں کے طلباوطالبات کے مابین انعامی مقابلہ ’’حسن قرأت ‘‘ منعقدہوگا۔اس مقابلے کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرزٹرسٹ کے اشتراک سے کیاگیا ہے۔

مزیدخبریں