لاکھ 61ہزار روپے کے قرض نادہندہ شہری کے وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور(نامہ نگار )بینکنگ عدالت نے 5لاکھ 61ہزار روپے کے قرض نادہندہ شہری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایک ماہ میں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔بینکنگ عدالت کے جج ذوالفقار لون نے سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار بنک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے نومبر 2015ء سے قرض نا دہندہ شہری عبدالقیوم کے خلاف 5لاکھ 61ہزار روپے کی ڈگری جاری کر رکھی ہے لیکن عدالتی فیصلے کے باوجود شہری ایک سال سے قرض کی رقم ادا نہیں کر رہا ۔
،عدالتی حکم کے مطابق قرض کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت کی جانب سے شہری عبدالقیوم کو متعدد بار طلبی کے نوٹسز بھجوائے گئے تا ہم عدم پیشی پر عدالت نے شہری عبدالقیوم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے ایک ماہ میں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔