دختران ملت کا آسیہ اندرابی اور غیر قانونی طور پر نظر بند دیگر کشمیریوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

دختران ملت کا آسیہ اندرابی اور غیر قانونی طور پر نظر بند دیگر کشمیریوں کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں دختران ملت نے مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دختران ملت کی ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مختلف جھوٹے مقدمات میں نظر بندکشمیریوں کو جیلوں میں طبی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے جبکہ عدالتی میں پیش نہ کر کے انکی غیر قانونی نظر بندی کی طول دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر معیاری غذا کے باعث اکثر نظر بندوں کی صحت انتہائی گر چکی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی قربانیوں کو ہرگز نظر انداز نہیں کیا جاسکتاکیونکہ وہ اپنی زندگی کے قیمتی دن قوم کے روشن مستقبل پر قربان کررہے ہیں۔ انہوں نے تنظیم کی سربراہ آسیہ اندرابی کی بارہمولہ سب جیل میں گرتی ہوئی صحت پر بھی سخت تشویش کا اظہار کیا۔ دریں اثنا ترجمان نے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کے حالیہ بیان ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ آزادی پسند قیادت کے ساتھ ہیں، پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ موقع پرست ہیں اور اپنی کرسی کے لیے کسی بھی وقت اپنا موقف بدل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاروق عبداللہ کے والد شیخ عبداللہ کی ہی خطائیوں کا خمیازہ اس وقت کشمیری بھگت رہے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -