عمران خان نے الزامات کی سیاست میں تمام ریکارڈ توڑ دئیے ، راشد بشیر سیال

عمران خان نے الزامات کی سیاست میں تمام ریکارڈ توڑ دئیے ، راشد بشیر سیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ( بیورورپورٹ) مسلم لیگ(ن)کیپ ٹاؤن کے رہنما اور پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کیپ ٹاؤن کے صدر راشد بشیر سیال نے کہا ہے کہ عمران خان نے الزامات کی سیاست میں تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ عمران خان نے شیخ رشید کے مشوروں پر عمل کرکے اپنی سیاست ختم کرلی ہے ، شیخ رشید سے ملاقا ت کے بعد عمران خان عجیب بیانات دیتے ہیں ،شیخ رشید اور عمران خان ہمیشہ آمروں کی ساتھی رہے ہیں ان دونوں کو جمہوریت پسند نہیں ہے اس لئے وہ جمہوریت کے خلاف سازش کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ، راشد بشیر سیال نے کہاکہ عمران خان ،شیخ رشید اور طاہر القادری روز وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھتے ہیں مگران کاکوئی خواب حقیقت نہیں بن سکتا کیوں کہ وزیراعظم وہی بنتا ہے جس نے عوام کی خدمت کی ہو اور جس کا جمہوریت پر پختہ یقین ہو،یہ تینوں تو آمریت پر یقین رکھتے ہیں ان کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں ،شیخ رشید کے پاس ٹانگے کی سواریاں نہیں ہیں اور اب عمران خان کی حیثیت بھی شیخ رشید جیسی ہوتی جارہی ہے اور وزیراعظم میاں نو از شر یف اور میاں شہباز شر یف عوامی لیڈر ہیں اور ان کو دوبا رہ حکو مت بنانے سے کو ئی نہیں روک سکتا ۔

مزید :

عالمی منظر -