مالٹا میں صنفی شناخت یا رجحان ختم کرنے کی کوشش پر جرمانہ یا قید کی سزا کا قانون منظور
ویلیتا (اے پی پی)مالٹا ہم جنس پرستی کے علاج پر پابندی عائد کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مالٹا میں ہم جنس پرستی کے علاج پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے بل متفقہ طور پر منظور کر کیا گیا ہے۔نئے قانون کے مطابق کوئی بھی ایسا فرد جو کسی فرد کی جنسی صنف کو تبدیل کرنے دبانے یا صنفی شناخت، صنفی رجحان یا جنسی جذبات کو ختم کرنے کی کوشش کرے گا اس کو جرمانہ یا قید کی سزا ہوسکتی ہے۔اس حوالے سے پیشہ ور افراد کو دس ہزار یوروز تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔اخبار مالٹا ٹوڈے کے مطابق انھیں ایک سال تک قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔بل کے ذریعے یہ بھی قانون بنایا گیا ہے کہ 'کوئی بھی جنسی رجحان، صنفی شناخت یا صنفی جذبہ کوئی بیماری یا کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہے۔واضح رہے کہ آئی ایل جی اے یورپ کی جانب سے 2015ء میں مالٹا کو یورپ میں ہم جنس پرستوں کے حقوق کے لیے بہترین ملک قرار دیا تھا۔