رواں انتفاضہ کے دوران کشمیریوں کے قتل کی کوئی بھی تحقیقات مکمل نہیں کی جاسکی

رواں انتفاضہ کے دوران کشمیریوں کے قتل کی کوئی بھی تحقیقات مکمل نہیں کی جاسکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ پانچ ماہ سے جاری انتفادہ کے دوران بھارتی فورسز کے ہاتھوں سو سے زائد نہتے کشمیریوں کے شہادت کے سلسلے میں شروع کی گئی ایک بھی تحقیقات مکمل نہیں ہو سکی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیرمیں8جولائی کو معروف مجاہد کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد شروع ہونیوالے حالیہ انتفادہ کے دوران پر امن مظاہرین پر بھارتی فورسز کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال میں 110سے زائد نہتے کشمیری شہید ہو گئے تھے ۔
کٹھ پتلی انتظامیہ نے 110میں سے صرف پانچ کشمیریوں کے قتل کی مجسٹریل انکوائری کے احکامات جاری کئے تھے تاہم پانچ ماہ کا عرصے گزرنے کے بعد بھی کوئی تحقیقات مکمل نہیں ہو سکی ہے ،جس سے کشمیریوں کے قاتلوں کو منظر عام پر لانے اور ان واقعات میں ملوث بھارتی فورسز کے اہلکاروں کو قرارواقعی سزا دینے کے بارے میں انتظامیہ کی غیرسنجیدگی ظاہر ہوتی ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -