فرانسیسی وزیر داخلہ بیرنار کاسنوو ملک کے نئے وزیر اعظم ہوں گے
پیرس(اے پی پی) فرانسیسی وزیر داخلہ بیرنار کاسنوو ملک کے نئے وزیر اعظم ہوں گے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات فرانس کے صدارتی محل کی طرف سے جاری بیان میں بتائی گئی ہے۔ وزیر اعظم مینوئل والس نے آئندہ سال کے شروع میں مجوزہ صدارتی انتخابات میں سوشلسٹوں کی جانب سے اس عہدے کے خواہش مند امیدواروں میں شامل ہونے کے لیے وزارت عظٰمی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ موجودہ صدر فرانسوا اولاند کی جانب سے دوسری مرتبہ اس عہدے کے لیے امیدوار نہ ہونے کے اعلان کے بعد سے یہ توقع کی جا رہی تھی کہ والس بھی سوشلسٹوں کے صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ فرانسیسی رائے دہندگان دو مراحل میں 23 اپریل اور 7 مئی کو مل کے نئے سربراہِ مملکت کا انتخاب کریں گے۔