کیری کا الوداعی دورہ یورپ،جرمنی پہنچ گئے،اعلیٰ ترین ایوارسے نوازاگیا

کیری کا الوداعی دورہ یورپ،جرمنی پہنچ گئے،اعلیٰ ترین ایوارسے نوازاگیا

  

برلن(این این آئی)امریکی وزیرخارجہ جان کیری اپنے الوداعی دورہ یورپ پرجرمنی پہنچ گئے ، جہاں انہیں مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے اعتراف میں ایک اعلیٰ جرمن ایوارڈ دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جان کیری نے اپنے اس الوداعی دورہ یورپ کا آغاز جرمنی سے کیا، جہاں انہوں نے اپنے جرمن ہم منصب فرانک والٹر اشٹائن مائر سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں شام اور یوکرائن کے علاوہ نیٹو اور انسدادِ دہشت گردی کے موضوعات پر بات چیت کی گئی۔برلن میں امریکی وزیر خارجہ کو ماحولیاتی تبدیلیوں اور شدت پسند گروپ ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے انسداد کے لیے قریبی تعاون پر اعلیٰ جرمن اعزاز ’کراس آف میرٹ‘ بھی دیا گیا۔ایوارڈ دینے کی اس تقریب میں اشٹائن مائر نے کہا کہ کیری نے امریکا کا بہترین چہرہ پیش کیا۔ اشٹائن مائر نے دوسری عالمی جنگ کے بعد سن 1950 کی دہائی میں برلن میں اپنے بچپن کے دنوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاوقیانوسی تعاون عالمی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے۔

مزید :

عالمی منظر -