سعودی عرب کے نائب ولی عہد کی برطانیہ کے سکیورٹی مشیر سے ملاقات

سعودی عرب کے نائب ولی عہد کی برطانیہ کے سکیورٹی مشیر سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کے نائب ولی عہد ،نائب وزیراعظم دوم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے برطانیہ کے قومی سلامتی کے نائب مشیر جان جیکنس نے ملاقات کی ہے۔ جان سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں اور انھیں مزید فروغ دینے کے طریقوں پر بات چیت کی ہے۔اس کے علاوہ انھوں نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -