شامی عوام کی مشکلات کا اصل ذمہ دار یورپ ہے، روسی نائب وزیر خارجہ
تہران (اے پی پی) مشرق وسطی کے امور میں روسی صدر کے خصوصی نمائندے اور نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نے تہران میں نائب وزیر خارجہ حسین جابری انصاری سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔میخائل بوگدانوف اور حسین جابری انصاری کے درمیان ملاقات میں، شام اور یمن سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔روس کے نائب وزیر خارجہ اور صدر پوتن کے خصوصی نمائندے نے اس موقع پرشام کے حوالے سے مغربی ملکوں کی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کی۔ انہوں کہا کہ مغربی ممالک حلب کے عوام کی مظلومیت کا دم بھر رہے ہیں حالانکہ ان کی وضع کردہ پابندیوں کے نتیجے میں شامی عوام کو شدید ترین اقتصادی اور معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بحران یمن کا ذکر کرتے ہوئے روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے کے بحرانوں کے پائیدار حل کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔