دو ماہ میں 21 ہزار روہنگیا مسلمان میانمار سے فرار ہو کر بنگلہ دیش پہنچے ہیں

دو ماہ میں 21 ہزار روہنگیا مسلمان میانمار سے فرار ہو کر بنگلہ دیش پہنچے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈھاکہ (اے پی پی) حالیہ چند ہفتوں کے دوران 21 ہزار سے روہنگیا مسلمان میانمار میں فوج کی جانب سے جاری کریک ڈاؤن سے بچنے کے لیے گھر بار چھوڑ کر بنگلہ دیش پہنچے ہیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق میانمار کی مغربی ریاست رکھائن میں بد امنی اکتوبر کے اوائل میں شروع ہوئی تھی اور بنگلہ دیش نے وہاں سے آنے والے مہاجرین کے سیلاب کو روکنے کے لیے سرحد پر گشت بڑھا دی ہے۔ مہاجرین سے متعلق بین الاقوامی تنظیم آئی ایم او کے مطابق بنگلہ دیش حکومت کے ان تمام تر اقدامات کے باوجود گزشتہ دو ماہ کے دوران روہنگیا برادری کے کوئی 21 ہزار افراد سرحد عبور کر کے بنگلہ دیش پہنچے میں کامیاب ہو گئے۔

مزید :

عالمی منظر -