چین کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات ہیں، ایران

چین کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات ہیں، ایران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے تہران بیجنگ تعاون کو اسٹریٹیجک قرار دیتے ہوئے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ پر زور دیا ہے۔بیجنگ میں ایرانی اور چینی تاجروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ دونوں ممالک نے تاریخی رابطوں کو اسٹریٹیجک تعاون میں تبدیل کرنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔ انہوں نے ایرانی اور چینی تاجروں پر زور دیا کہ وہ باہمی تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کو پوری طرح سے مہمیز کریں۔ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران اور چین کے درمیان تعاون کی بے پناہ گنجائش موجود ہے اور اس کے لیے کوئی حد مقرر نہیں ہے۔ انہوں نے چین کو ایران کا اسٹریٹیجک پارٹنر قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین نے دشوار حالات میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا ہے اور دونوں ممالک آئندہ بھی تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

مزید :

عالمی منظر -