پاکستان اور ایران کے مابین آزاد تجارتی معاہدہ کی تکمیل سے تجارت میں اضافہ ہوگا، ملک طاہر جاوید

پاکستان اور ایران کے مابین آزاد تجارتی معاہدہ کی تکمیل سے تجارت میں اضافہ ...

  

لاہور(کامرس رپورٹر ) پاکستان اور ایران کے مابین آزاد تجارتی معاہدہ کی تکمیل سے پاکستانی برآمدات اور دو مسلم برادر ملکوں کی قربت میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہارلاہور چیمبر کے ایگزیکٹو ممبر ملک طاہر جاوید نے یہاں بدھ کے روز جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ملکوں سے تجارتی روابط میں گرم جوشی پیدا کرنا موجودہ حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی مقاصد کے لیے دونوں ملکوں کے تاجروں کے آنے جانے سے برادرانہ اسلامی و روحانی رشتوں میں مضبوطی اور مسلم امہ کا تصور اجاگر ہوگا ۔

مزید :

کامرس -