جاز اورآئی ایس اے پی ایس کی جانب سے موبائل کی مدد سے چلنے والے خواتین میں خواندگی کے پروگرام کی نمائش

جاز اورآئی ایس اے پی ایس کی جانب سے موبائل کی مدد سے چلنے والے خواتین میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر): جاز نے انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ پالیسی سائنسزاور گارنٹکو کے تعاون سے خیبر پختونخوا کی عورتوں میں خواندگی کے لیے موبائل کی مدد سے چلنے والے پروگرام اور اس سے حاصل ہونے والے نتائج پیش کیے۔ ان نتائج سے مستقبل میں بھی اسی نوعیت کے پروگراموں کے لیے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ایس ایم ایس کے ذریعہ کام کرنے والابالغ خواتین کیلئے خواندگی کا پروگرام جاز ،آئی ایس اے پی ایس اور گارنٹکوکی مشترکہ کاوش ہے جس کے ذریعہ اب تک 4000سے زائد خواتین کو اخبار پڑھنے، اردو زبان میں لکھنے ، روزمرہ کا حساب کرنے اور زندگی کی دیگر ضروری صلاحیتیں حاصل کرنے کے قابل بنایا جا چکا ہے۔ یہ کام خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئی نصابی کتابوں اور خواتین کو مفت فراہم کیے گئے موبائل فون کے ذریعہ خیبر پختونخوا کے آٹھ ا ضلاع ، مردان، صوابی، نوشہرہ، بونیر، مالاکنڈ، ہری پور، مانسہرہ اور کوہاٹ میں انجام دیا جا رہا ہے جہاں ہر پانچ میں سے تین خواتین لکھنا پڑھنا نہیں جانتی تھیں۔اس نمائش کے مہمانان خصوصی میں محترمہ انوشہ رحمن احمدخان، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام،انجینئر قمرالاسلام راجا، چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے تعلیم۔پنجاب، محترمہ جوڈتھ ہربرٹسن، ڈپٹی کنٹری ہیڈ، ڈپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ، ڈاکٹر شہزاد خان بنگش، سیکریٹری برائے بنیادی اور ثانوی تعلیم۔خیبر پختونخوا اور عامر ابراہیم، سی ای او، موبی لنک اور وارد پاکستان شامل تھے۔

مزید :

کامرس -