معاشی استحکام کیلئے ملکی برآمدات کو بڑھاناہوگا : عثمان ذوالفقار

معاشی استحکام کیلئے ملکی برآمدات کو بڑھاناہوگا : عثمان ذوالفقار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے ’’ٹیکسٹائل اینڈ الائیڈ پروڈکٹ ‘‘ کے چیئرمین اور(ایف پی سی سی آئی ) کے انتخابات میں بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ کے نامزد امیدوار برائے نائب صدر میاں محمد عثمان ذوالفقارنے کہا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے ملکی برآمدات کو بڑھاناہوگا اس کیلئے ضروری ہے کہ حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری سمیت دیگر برآمداتی صنعتوں کو ترجیحی صنعت کا درجہ دے کر انہیں بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ سے مستنشٰی قرار دے کر حکومت ملکی برآمدات کو بڑھانے کیلئے ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ کے رہنما اور معروف بزنس مین میاں خرم سلطان کی جانب سے دیئے جانے والے ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر کے امیدوار میاں محمد عثمان ذوالفقار نے کہا کہ جی ایس پی پلس کی سہولت پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم ترین کردار ادا کرسکتی ہے لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ حکومت برآمد کنند گان مطلوبہ سہولتیں فراہم کرے ۔
اور برآمدی صنعتوں کو بجلی و گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ صنعتی کلچر کے فروغ پانے سے قومی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے اور ملک میں روزگار ، فی کس آمدنی اور عوام کے معیار زندگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے،پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے ایسے معاشی رول ماڈل کی ضرورت ہے جو امیر و غریب کے مابین فرق کم کرے، ملکی معیشت مضبوط ہونے سے ہی عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہو گا۔

مزید :

کامرس -