راولپنڈی، اسلام آباد چیمبرز مل کر نیشنل انڈسٹریل پارک بنائیں، سیکرٹری انڈسٹریز

راولپنڈی، اسلام آباد چیمبرز مل کر نیشنل انڈسٹریل پارک بنائیں، سیکرٹری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی ( کامرس ڈیسک)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر راجہ عامر اقبال کی قیادت میں وفد نے سیکرٹری انڈسٹریزخضر حیات گوندل سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور انہیں راولپنڈی شہرمیں تجارتی و صنعتی سرگرمیوں پر بریفنگ دی سیکرٹری انڈسٹریزخضر حیات گوندل نے وفد کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے نمائشوں کے کامیاب انعقاد پر راولپنڈی چیمبر کی کاوشوں کو سراہا انہوں نے وفد کو تجویز دی کہ راولپنڈی چیمبر اور اسلام آباد چیمبر دونوں ملک کر نیشنل انڈسٹریل پارک بنائیں جس میں ایس ایم ای سیکٹر کے بھی یونٹس ہوں اور بڑے درجے کی انڈسٹریز بھی ہوں جگہ کی نشاندہی اور جائزہ رپورٹ کے حوالے سے سمیڈا کام کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کے لیے وہ جلد اسلام آباد اور پنڈی چیمبر کے صدور سے ملاقات کریں گے صدر راجہ عامر اقبال نے تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی شہر تیزی سے پھیل رہا ہے اور ساتھ ساتھ اس کی آباد ی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اس وقت یہ پاکستان کا چوتھا بڑاشہر ہے راولپنڈی شہر میں موجود کاٹیج انڈسٹری کے تقریبا پانچ ہزار یونٹس ہیں ان کو اس مجوزہ نیشنل انڈسٹریل پارک میں کھپایا جا سکے گا جس سے ماحول خاص طور پر ٹریفک کے مسائل میں بہتری آئے گی اس کے ساتھ ساتھ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت بننے والے صنعتی زونز کے تناظر میں نیشنل انڈسٹریل پارک اہم کردار اداکرسکتا ہے انہوں سیکرٹری انڈسٹریز سے مطالبہ کیا کہ سی پیک کے تحت بننے والے صنعتی زونز میں چینی کمپنیوں کو جوائنٹ وینچر کی طرف مائل کریں اورجو مراعات چینی کمپنیوں اور سرمایاکاروں کو دی جائیں وہی پاکستانی کمپنیوں کو بھی دی جائیں۔
سیکرٹری انڈسٹریز نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وزارت صنعتکاروں کو مراعات فراہم کرنے کے لیے تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے صدر چیمبر راجہ عامر اقبال نے سیکرٹری انڈسٹریزکو راولپنڈی چیمبر کی جاری سرگرمیوں اور آئندہ کے پروگراموں کے بارے میں بھی آگاہ کیا انہیں بتایا کہ راولپنڈی چیمبر روات میں ایک انڈسٹریل اسٹیٹ بھی چلا رہا ہے جس میں چار سو یونٹس کام کر رہے ہیں اور ڈیڑھ سو کے قریب پائپ لائن میں ہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل انڈسٹریل پارک سے بے روزگاری کم کرنے میں مدد ملے گی وفد میں سینئر نائب صدر راشد وائیں، سابق صدرڈاکٹر شمائیل داود ، مجلس عاملہ کے اراکین یونس ڈار، زاہد لطیف خان،بلال مقبول اور افضال سعید بٹ بھی شامل تھے

مزید :

کامرس -