کوڑے دان سے ہینڈ گرنیڈ برآمد،ممکنہ دہشتگردی کی اطلاع پر سکیورٹی ہائی الرٹ

کوڑے دان سے ہینڈ گرنیڈ برآمد،ممکنہ دہشتگردی کی اطلاع پر سکیورٹی ہائی الرٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)غا لب مار کیٹ کے علاقہ گرومانگٹ روڈ پر کوڑے کے ڈھیر سے ہینڈ گرنیڈ برآمد بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔دوسری جا نب حساس اداروں کی جا نب سے شہر میں ممکنہ د ہشت گردی کی اطلا ع پر سیکورٹی ہا ئی الرٹ کردی گئی جبکہ با ر ہ ر بیع اول اور کر سمس کے موقع پر بھی 10ہزا ر پو لیس اہلکا ر سیکورٹی ڈ یوٹیاں سر انجا م د یں گے ۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے علاقے گرومانگٹ روڈ پر کوڑا دان سے دستی بم برآمد ہوا ہے جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔گلبرگ کے پوش علاقے گرومانگٹ روڈ پر ایل ڈبلیو ایم سی کے کوڑا دان سے ہینڈ گرنیڈ ملنے پر پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا گیا ،بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق ہینڈ گرنیڈ کا وزن آدھا کلو تھا بم ڈسپوزل سکواڈ نے ہینڈ گرنیڈ کو ناکارہ بنادیا جس سے شہر ایک بڑے حاد ثے سے بچ گیا ۔واضح رہے کہ گرومانگٹ روڈ پر میڈیا ہاسز کے دفاتر بھی موجود ہیں ۔ دوسری جا نب ملک بھر میں ربیع الاول کے حوا لے سے محفلیں منعقدکی جارہی ہیں جبکہ کر سمس کی تقریبا ت بھی جاری ہیں، واقعے کے بعد شہر میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں حساس ادروں کی جا نب سے ممکنہ دہشت گردی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جن کی روشنی میں سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا ہے اور شہر میں بھر میں سیکورٹی ہا ئی الرٹ کردی گئی ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ 12ربیع الاول ، کرسمس ، قائداعظم ڈے اور نیو ائیر نائٹ کے موقع پر 10ہزارپولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ شہر میں سرچ آپریشن کے ساتھ سپیشل ناکہ بندی کر کے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت ترین چیکنگ کی جا رہی ہے ۔ شہر بھر کی مساجد اور گرجاگھروں کو کیٹیگری کے لحاظ سے سکیورٹی فراہم کی جائے گی اور کسی بھی تقریب میں شرکا کو جسمانی تلاشی کے بعد تقریب میں داخلے کی اجازت دی جائے گی جبکہ ان کی حدود میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی بھی چیکنگ کر کے پارکنگ کرنے دی جائے گیا۔ علاوہ ازیں شہر میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن کر کے بائیو میڑک مشینوں کے ذریعے شہریوں کا ڈیٹاچیک کیا جائے گا جبکہ سکیورٹی کے سلسلے میں رضا کاروں کی فہرستیں بھی تیار کر لی گئیں ہیں جن کو 12ربیع الاول سے 2روز قبل پولیس لائنز میں تربیت دی جائے گی ۔

مزید :

علاقائی -