دبئی جانیوالے مسافر سے 11لاکھ سے زائد غیر ملکی کرنسی برآمد،ملزم گرفتار

دبئی جانیوالے مسافر سے 11لاکھ سے زائد غیر ملکی کرنسی برآمد،ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار) لاہور ایئر پورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی دبئی جانیوالے مسافر سے 11لاکھ سے زائد غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی،ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکام نے اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا اس سے قبل کسٹمز حکام مسافر کی تلاشی لے چکے تھے اور انھیں اس کے قبضے سے رقم برآمد نہ ہوسکی تاہم ایف آئی اے نے مسافر کو ایئر پورٹ کے لاؤنج میں دھر لیا اور تلاشی لینے پر مسافر سے 11 لاکھ روپے سے زائد کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے 3 ماہ کے دوران 40 مرتبہ دبئی کا سفر کیا۔

مزید :

علاقائی -