باغبانپورہ ،2افراد نے گھر میں گھس کر 2خواتین سمیت 3افراد پر تیزاب پھینک دیا،ملزمان فرار

باغبانپورہ ،2افراد نے گھر میں گھس کر 2خواتین سمیت 3افراد پر تیزاب پھینک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)باغبانپورہ میں 2نا معلوم ملزما ن گھر میں گھس کر دو خواتین سمیت تین افراد پر تیزاب پھینک کر موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے زخمیوں کو میو ہسپتال میں منتقل کر کے تحقیقات شروع کردیں۔پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ تفصیلات کے مطا بق دو خواتین سمیت تین افراد پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ کرول سٹریٹ باغبان پورہ میں پیش آیا جہاں محمد بوٹا نامی شخص کے گھر دو موٹر سائیکل سوار افراد ایک خاتون کے ہمراہ داخل ہوئے جنہوں نے چالیس سالہ سرور بی بی اور اس کی بہو ستائیس سالہ شمع پر تیزاب پھینک دیا۔ محمد بوٹا کے مطابق اس نے چیخ و پکار کی آواز سن کر چھت سے نیچے آ کر بچانے کی کوشش کی تو ملزمان نے اس پر بھی تشدد کر کے تیزاب پھینک دیا۔متا ثر ہ شخص کا کہنا تھا کہ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم اورپولیس موقع پر پہنچی جنہوں نے زخمیوں کو میو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق خواتین کے جسم کا پندرہ فیصد حصہ جلا اور محمد بوٹا کا چہرہ اور چھاتی تیزاب سے متاثرہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست آنے پر مقدمہ درج کر کے حقائق تک پہنچ جائیں گے۔ایس ایچ او باغبا نپو ر ہ کا کہنا تھاکہ شبہ ہے کہ تیزاب پھینکنے میں گھر کے مالکان کا کردار مشکوک ہو سکتا ہے جبکہ متاثرین کے مخالفین کے ملوث ہونے کا امکان بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید :

علاقائی -