اختیارات سے تجاوز،غفلت اور مختلف الزامات پر 250سے زائد پولیس افسران کو سزائیں
لا ہور (اپنے کرا ئم ر پورٹرسے)محکمہ پولیس کے آپریشن ونگ اور انویسٹی گیشن ونگ میں کرپشن ،غیر حاضری، اختیارات سے تجاوز ،ٹرن آؤٹ ،ناقص کارکردگی اور ڈیوٹی میں عدم دلچسپی کے واقعات معمول بن گئے ۔ لاہور پولیس کے سربراہ سی سی پی اونے محکمہ پولیس میں بڑھتی ہوئی شکایات کے پیش نظر رواں سال کے دوران آپریشن اور انویسٹی گیشن پو لیس کے انسپکٹر اور سب انسپکٹر ر ینک کے 250سے زائد افسران کو مختلف نوعیت کی سزائیں دی ہیں ۔جس میں افسران و اہلکاران کو ملازمت سے برخاستگی، سروس کی ضبطگی،جرمانوں اور سنشور سمیت مختلف سزائیں شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صو با ئی دا را لحکومت میں 6ڈویژن پر مشتمل 37سر کلو ں میں تعینا ت انسپکٹر اور سب انسپکٹر ر ینک کے افسران کے خلاف کرپشن سمیت دیگر شکایات پر رواں سال کے دوران محکمانہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں سزائیں دی گئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سزا پانے والوں میں 50کے قریب انسپکٹر ،250 سے زائد سب انسپکٹر شامل ہیں ۔ جبکہ 100سے زائد کانسٹیبل و ہیڈ کانسٹیبل کو اب تک سزائیں دی جا چکی ہیں ۔ذرا ئع کا کہنا ہے کہ آپریشن ونگ کے سزایا فتہ ایس ایچ او زمیں زیا د ہ تر سٹی ڈویژن ، صدر ڈویژن اور ما ڈ ل ٹاؤن ڈویژن اوراقبا ل ٹاؤن ڈویژن شامل ہیں جبکہ انویسٹی گیشن انچار ج میں کینٹ ڈویژن، ما ڈل ٹاؤن ، سٹی ڈویژن اور سول لا ئن ڈویژن شامل ہیں ۔ دوسری جا نب ذرا ئع کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او اور انچار ج انویسٹی گیشن سزا ؤں کے با وجود اپنی سیٹوں پر برا جما ن ہیں ۔