جعلی ویزوں پرایران جانے کی کوشش لاہورایئرپورٹ سے دوملزم گرفتار

جعلی ویزوں پرایران جانے کی کوشش لاہورایئرپورٹ سے دوملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (وقائع نگار)لاہور ائیر پورٹ پر امیگریشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزوں پر ایران جانے والے دو مسافروں کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ائیر پورٹ پر امیگریشن حکام نے جعلی ویزوں پر ایران جانے والے 2 مسافروں قمر عباس اور خرم شہزاد کو گرفتار کرلیا۔ امیگریشن حکام نے بتایا کہ قمر عباس اور خرم شہزاد نے کویت ائیر ویز کی پرواز 205 کے ذریعے لاہور سے ایران جانے کی کوشش کی لیکن دستاویزات کی چیکنگ کے دوران دونوں پکڑے گئے۔ جنہیں مزید تفتیش کیلئے ائیرپورٹ سے جیل منتقل کردیا گیا، دونوں انسانی سمگلروں کی مدد سے براستہ کویت جانا چاہتے تھے۔

مزید :

علاقائی -