پنجاب:626ٹریفک حادثات میں 9افراد جاں بحق،470شدید زخمی ہو گئے

پنجاب:626ٹریفک حادثات میں 9افراد جاں بحق،470شدید زخمی ہو گئے

  

لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز622ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں470افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ219افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران9افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 273 ڈرائیور23،کم عمرڈرائیور، 317 مسافراور108پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔ اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ139ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت 137 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد54 حادثات میں 65 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان40 حادثات میں 38 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل 698متاثرین میں 572 مرد اور126خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 491 موٹر سائیکلز، 88 آٹو رکشے،63 موٹر کاریں 34 مسافر بسیں،24ٹرک اور 75 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -