نواب ٹاؤن ،شہریوں نے دو چوروں کو پکڑکر پولیس کے حوالے کر دیا

نواب ٹاؤن ،شہریوں نے دو چوروں کو پکڑکر پولیس کے حوالے کر دیا

  

لاہور(وقائع نگار) نواب ٹاؤن کے علاقہ میں شہریوں نے دو مبینہ چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور درگت بنا نے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان علی اور ابتسام نے مبینہ طور پر آرکیٹیکٹ سوسائٹی میں شیخ زاہد کے گھر سے الیکڑانکس اور دیگر قیمتی سامان کو چوری کرنے کی کوشش کی جس پر گھر والوں نے شور مچا دیا اور اہل علاقہ نے ملزمان کو پکڑ لیا جنہوں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔نواب ٹاؤن پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -