ڈرائیوردھندمیں فوگ لائٹس کا استعمال کریں،ڈی آئی جی ٹریفک

ڈرائیوردھندمیں فوگ لائٹس کا استعمال کریں،ڈی آئی جی ٹریفک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دھندلے موسم میں محفوظ ڈرائیونگ کیلئے فوگ لائٹس کا استعمال کریں تاکہ ٹریفک کو دیکھنے میں دقت نہ ہو،ڈرائیور حضرات دھند میں اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھتے ہوئے گاڑی چلائیں اورگاڑی کے چاروں انڈیکیٹرز اور فوگ لائٹس آن رکھیں۔گاڑی کے سائیڈ شیشوں کو مکمل طور پر بند نہ کریں تاکہ فرنٹ سکرین اورسائیڈ ونڈوزپر اوس جمنے نہ پائے ،شہری اپنی حفاظت کیلئے گاڑی کی ونڈسکرین سے ہاتھ اور سر ہر گز باہر مت نکالیں۔دھند میں گاڑی کو روڈ پر پارک نہ کیا جائے،سائیڈ پر گاڑی پارک کریں اورگاڑی کے انڈیکیٹرزآن رکھیں، دھند میں شہری اوور ٹیک کرنے سے اجتناب کریں۔ڈی آئی جی ٹریفک لاہور نے ڈی ایس پیز،سیکٹر انچارجز اور پٹرولنگ آفیسرز کو ہدایت کی کہ وہ پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعے شہریوں کو ہدایت کریں کہ وہ دھندلے موسم میں اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھتے ہوئے گاڑی چلائیں اور فوگ لائٹس آن رکھیں۔ خصوصاََڈی ایس پی ٹریفک سرکل صدراورٹریفک سرکل شاہدرہ کو ہدایت کیں ہیں کہ وہ سریا،ٹی آئرن،چارہ بھوسہ،ریت و بجری اور دیگر لوڈرگاڑیوں کے ڈرائیورز اور مالکان کوہدایت کریں کہ وہ اپنی گاڑیوں کے پیچھے مناسب لائیٹس اور ریفلیکٹر ز لگائیں تاکہ رات کے وقت پیچھے سے آنے والی گاڑیوں کو گزرتے ہوئے کوئی پر یشا نی نہ ہوجبکہ شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے احتیاطی تدابیر استعمال کرتے ہوئے سفر کریں۔

مزید :

علاقائی -