اشتہاریوں نے ایک شخص کو تشدد کرکے زخمی کردیا

اشتہاریوں نے ایک شخص کو تشدد کرکے زخمی کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی )زمین کے تنازعہ اشتہاری ملزمان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کرکے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا ، تفصیلات کیمطابق تھانہ صدر ننکانہ صاحب کے گاؤں کوٹ نرائن سنگھ کے رہائشی محمداسماعیل کا ڈھاری رنسئیاں بشمولہ چاہ پکا کے ذوالفقار وغیرہ کے ساتھ زرعی زمین کے کھال پرمعمولی تلخ کلامی ہوئی جس پر ذوالفقار احمد، علی رضا اور اشتہاری ملزم سارنگ وغیرہ نے محمد اسماعیل کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور محمد اسماعیل کی ٹانگ کی ہڈی توڑ دی۔
،پولیس تھانہ صدر ننکانہ صاحب زخمی محمد اسماعیل کے بیٹے محمداکرم کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ درج کرنے کی رنجش پرذوالفقار احمد، سارنگ، افتخار، آصف عرف آسو وغیرہ 16ملزمان چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے محمد اسماعیل کے گھر زبردستی داخل ہوگئے اور اندھا فائرنگ شروع کردی گھروالوں نے کمروں میں چھپ کر اپنی جانیں بچائیں جبکہ فائرنگ کی آواز سن کر پورے گاؤں میں خوف و ہراس پھیل گیا 15پر کال کرنے پر ڈی ایس پی سرکل ننکانہ عمر فاروق بلوچ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے چھ ملزمان کو موقعہ سے گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس تھانہ صدر ننکانہ صاحب نے محمداکرم کی مدعیت میں اشتہاری ملزم سمیت 16افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں۔

مزید :

علاقائی -