ڈاکو ؤں نے فیکٹری مزدور کولوٹ لیا
جڑانوالہ (نامہ نگار )ڈاکوؤں نے فیکٹری مزدور کو یرغمال بنا کر ہزاروں روپے نقدی و موبائل فون چھین لیا۔ بتایا گیا ہے کہ کھرڑیانوالہ نجی فیکٹری میں مزدوری کرنے والے اکرام نے 77ر۔ب میں کرایہ پر کوارٹر لے رکھا ہے گزشتہ شب ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر جان سے ماردینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین لیا تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔